ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سپریم کورٹ نے جتنی مقدار میں پانی چھوڑنے کی ہدایت دی ہے، وہ کافی نہیں ہے :ڈی ایم

سپریم کورٹ نے جتنی مقدار میں پانی چھوڑنے کی ہدایت دی ہے، وہ کافی نہیں ہے :ڈی ایم

Wed, 07 Sep 2016 12:52:09    S.O. News Service

چنئی،6؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)تمل ناڈو میں اپوزیشن پارٹی ڈی ایم کے نے آج کہا کہ سپریم کورٹ نے کاویری دریا سے جتنا پانی چھوڑنے کی ہدایت دی ہے وہ کافی نہیں ہے ۔ڈی ایم کے نے حکمران انا ڈی ایم کے سے یہ بتانے کو کہا کہ اس معاملے پر اس کا اگلا قدم کیا ہوگا۔سپریم کورٹ کے کل کے حکم پر ڈی ایم کے سربراہ ایم کروناندھی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے 10دن تک 15000کیوسک پانی چھوڑنے کا حکم دیا ہے لیکن سامبا کی فصل کے لئے یہ کافی نہیں ہوگا۔تمل ناڈو کی پٹیشن پر اپنے عبوری حکم میں عدالت نے دریا کے بہاؤ والے حصے میں واقع ریاست(کرناٹک)اگلے دس دن تک روزانہ 15000کیوسک پانی اپنی پڑوسی ریاست(تمل ناڈو) کے لئے چھوڑنے کی ہدایت دی تھی۔تمل ناڈو نے اپنی درخواست میں کرناٹک کو یہ ہدایت دینے کی مانگ کی تھی کہ 40000ایکڑ کے علاقے میں لگی سامبا کی فصل کے لئے وہ کاویری دریا سے 50.52ٹییمسی فٹ پانی چھوڑے۔عدالت نے تمل ناڈو کو یہ ہدایت بھی دی تھی کہ وہ کاویری پانی تنازعہ ٹربیونل کے آخری حکم کے مطابق کاویری دریا سے پانی چھوڑے جانے کے لئے تین دن کے اندر اندر نگرانی کمیٹی سے رابطہ کرے۔کروناندھی نے بتایا کہ ریاست کی مختلف کسان تنظیموں نے پانی کی مقدار کو لے کر فکر ظاہر کی تھی اور مطالبہ کیا تھا کہ ریاستی حکومت اضافی پانی کا مطالبہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی درخواست دائر کرے۔


Share: